8 فروری 2015 - 20:58
شامی فوج کے ہاتھوں دسیوں دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نےداعش دہشت گردگروہ کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جفرہ نامی گاؤں میں داعش کےٹھکانوں پربڑاحملہ کرکےاس گروہ سےوابستہ دسیوں دہشت گردوں کوہلاک اوران کی متعددگاڑیوں کو تباہ کردیا- اسی طرح شامی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے زبدانی کے "تلہ الھوی" میں بھی داعش کے ایک گروہ پر حملہ کرکے نودہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا -
دوسری جانب شامی فوج نے اس کاروائي میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے ایک گودام کو بھی تباہ کردیا ہے- شامی فوج نے اسی طرح حمص، ادلب اور حماہ کے علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

.......

/169